تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے ۔۔مریم نوا ز کا بلدیاتی الیکشن پر رد عمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے اور وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بددعائیں سمیٹ کر۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 22 کروڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر اور ہر شعبے میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جا رہی ہے تبدیلی۔
یہ بھی پڑھیں:تبدیلی کا کے پی کے میں جنازہ۔۔تدفین پنجاب میں ہوگی،تحریک انصاف کی شکست پر اپوزیشن کے طنز پہ طنز
یا د رہے کہ خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے اور 4 شہروں کے میئرز کی نشستوں پر ایک بھی امیدوار نہیں جیت سکا ۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو شکست پہ شکست۔۔جمعیت علماء اسلام کی کا میابیوں کے جھنڈے
تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے! وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کڑوڑوں بددعائیں سمیٹ کر ! ۲۲ کڑوڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر۔ ہر شعبہ میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جا رہی ہے تبدیلی!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 20, 2021