تنازع ٹیریان کا۔۔عمران خان کو نااہل قرار د یا جائے۔۔ درخواست کی سماعت آج ہوگی

Dec 20, 2021 | 21:53:PM

(24نیوز)عمران خان کی نااہلی کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر کھڑا ہو گیا۔
عمران خان کو بطور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار دینے کےلئے 2018 میں دائر پٹیشن اور 2019 میں نااہلی پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج  سماعت کرے گا۔
 واضح رہے کہ پٹیشنر عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کی نااہلی کےلئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو چھپایا اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے، آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں۔’ارطغرل غازی‘ کی حلیمہ سلطان کا بولڈ فوٹو شوٹ۔۔ مداح دنگ رہ گئے

مزیدخبریں