(24نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارتی وزیر اعظم کیخلاف بیان دینے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا معاملہ،مولانا فضل الرحمن اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا ۔
وفاقی وزیر مولانا اسعد، وفاقی وزیر مفتی عبد الشکور، وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع ،ارکان اسمبلی، سینیٹرز اور دیگر بھی وفد میں شامل تھے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے بھی جے یو ائی کے وفد کو بھارت کا دورہ نہ کرنے کی ایڈوائس دی تھی ۔
بلاول بھٹو کے بیان کے بعد بھارت نے پاکستان کے موقف کی بھرپور مخالفت بھی کی تھی،یوپی میں جمعیت علماء اسلام ہند کے پروگرام میں مولانا فضل الرحمان نے خطاب بھی کرنا تھا،مولانا کا دورہ بھارت 18 دسمبر سے 22 دسمبر شیڈول تھا۔