عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مبینہ بیٹی کی معلومات چھپانے پر عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان ،الیکشن کمیشن اوروفاق کو نوٹسز جاری کرکے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب کر رکھی ہے ۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عمران خان نے مبینہ بیٹی کی معلومات کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیں ۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ انتخابات مردم شماری کے بعد ہی ہوں گے،اسحاق ڈار