(24 نیوز)مبینہ بیٹی کی معلومات چھپانے پر عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان ،الیکشن کمیشن اوروفاق کو نوٹسز جاری کرکے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب کر رکھی ہے ۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عمران خان نے مبینہ بیٹی کی معلومات کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیں ۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ انتخابات مردم شماری کے بعد ہی ہوں گے،اسحاق ڈار