پی ٹی آئی کا چوہدری پرویز الہیٰ کو سرپرائز

Dec 20, 2022 | 08:22:AM
فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشن سے فرار ہے
کیپشن: عمران خان، پرویز الہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشن سے فرار ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل تک رانا ثنااللہ اور احسن اقبال کہہ رہے تھے اسمبلی تحلیل کرو الیکشن میں جائیں گے آج جوتے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں لیکن ہم بھاگنے نہیں دیں گے، عدم اعتماد ناکام ہوگی اور پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کریں گے عوام کا فیصلہ ہی حتمی ہے۔

دوسری جانب نجی ویب سائٹ کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی نہیں توڑتے تو ان کی جماعت کے پاس پلان بی بھی ہے، مسلم لیگ ق نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ اتحاد میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں، ابھی انہوں نے ہمیں یہی یقین دلایا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ اتحاد میں رہنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جمعرات کو اسمبلی جائیں گے اور سپیکر کو کہیں گے ہمارے استعفے قبول کئے جائیں۔ رانا ثناللہ کے عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے کے بعد گرفتار کرنے کے بیان پر فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثنااللہ کو کس نے روکا ہے، عمران خان پر اسوقت 33 کیسز ہیں، رانا صاحب جوکرسکتے ہیں کریں۔