مونس الہٰی کا رات گئے بڑا بیان آگیا

Dec 20, 2022 | 08:38:AM

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی طرف سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صحافی نے ٹویٹ کیا کہ پی ڈی ایم نے پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ کی بھی پیشکش کی ہے، اس کا جواب دیتے ہوئے مونس الہٰی نے ٹویٹ کیا کہ پی ڈی ایم کی پیشکش میں کوئی دلچسپی نہیں، ایبسولوٹلی ناٹ۔

دوسری جانب نجی ویب سائٹ کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی نہیں توڑتے تو ان کی جماعت کے پاس پلان بی بھی ہے، مسلم لیگ ق نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ اتحاد میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں، ابھی انہوں نے ہمیں یہی یقین دلایا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ اتحاد میں رہنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جمعرات کو اسمبلی جائیں گے اور سپیکر کو کہیں گے ہمارے استعفے قبول کئے جائیں۔ رانا ثناللہ کے عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے کے بعد گرفتار کرنے کے بیان پر فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثنااللہ کو کس نے روکا ہے، عمران خان پر اسوقت 33 کیسز ہیں، رانا صاحب جوکرسکتے ہیں کریں۔

مزیدخبریں