(ویب ڈیسک) انگلینڈ نے پاکستان کو 70 سال میں پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کردیا۔
ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل چار ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی، انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سے قبل پاکستان ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا سے بھی ہارا تھا۔
انگلش کرکٹ ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔ انگلینڈ کے بین ڈیکٹ 82 اور کپتان بین اسٹوکس نے 35 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
گزشتہ روز کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان انگلینڈ نے 2 وکٹ پر 112 رنز بنائے تھے۔
پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 216 رنز پر آؤٹ ہوئی، کپتان بابر اعظم 54 اور سعود شکیل نے 53 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کے ریحان احمد نے اننگز میں 5 اور میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز نے دھواں دھار بیٹنگ کی لیکن میچ تیسرے روز مکمل نا کرسکے۔