پشاور: فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پشاور میں موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ورسک روڈ پر متھرا کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے حساس ادارے کے سب انسپکٹر شوکت پر فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیے: معاشی پریشانیاں، گھریلو مسائل، اور بچوں پر بے انتہاء دباؤ زندگیاں نگلنے لگا
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر شوکت جاں بحق ہوگئے جبکہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی لاش ضروری کارروائی کیلئے اسپتل منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔