حکومت کا بازار اور ریسٹورنٹس رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی حکومت نے بازار اور ریسٹورنٹس رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ شادی ہال رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔
وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سورج کی روشنی کا استعمال کرنا چاہیے، مارکٹیں دن کو تاخیر سے کھلتی ہیں، مارکیٹیں رات ساڑھے 12 اور ایک بجے تک کھلی رہتی ہیں، مارکیٹ اور ریسٹورنٹ رات 8 بجے بند کر دیئے جائیں گے، ہم دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھاتے، اقدامات سے فیول کی مد میں کافی بچت ہوگی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارا 61 فیصد پانی زراعت کیلئے استعمال ہوتا ہے، دو روز میں چاروں صوبوں کو مختلف امور پر آگاہ کریں گے، پاکستان واحد ملک ہے جہاں رات گئے تک مارکیٹیں کھلی ہوتی ہیں، ملک اس وقت سنگین معاشی مشکلات سے دوچار ہے، ہمیں اپنے وسائل میں رہنا ہے تو ہمیں چادر دیکھ کر پاوں پھیلانا ہوگا، رات ایک بجے یا 2 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا عمل سمجھ نہیں آتا، دنیا میں ساڑھے 6 یا 7 بجے مارکیٹیں بند ہو جاتی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کفایت شعاری سے متعلق پالیسی بھی تشکیل دی جا رہی ہے، جمعرات کو کفایت شعاری کی پالیسی تشکیل دے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیان کی توثیق کی، وزیر خارجہ نے پوری پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، پوری قوم وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، توشہ خانہ میں کسی قسم کی بے ضانطگی اور بدیانتی کو بند کر دیا گیا ہے۔