عام تعطیل کا اعلان

Dec 20, 2022 | 15:16:PM

(ویب ڈیسک )سندھ حکومت نے 27 دمسبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 27 دسمبر کوعام تعطیل جب کہ 26 دسمبر کو کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والوں کے لئے چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق ہوگئی تھی۔اسی مناسبت سے ہر سال پیپلز پارٹی کی حکومت صوبے میں تعطیل کا اعلان کرتی ہے۔

واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب نوڈیرو کے گاؤں گڑھی خدا بخش میں ہوتی ہے۔ جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سمیت ان کے اہل خانہ اور پارٹی کے رہنما اور کارکن شرکت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں