امبر ہرڈ کا جونی ڈیپ کے لیے بڑا فیصلہ

Dec 20, 2022 | 15:25:PM
فائل فوٹو
کیپشن: امبر ہرڈ کا جونی ڈیپ کے لیے بڑا فیصلہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) امریکی اداکارہ امبر ہرڈ نے سابق شوہر جانی ڈیپ کے ساتھ ہتک عزت کیس میں صلح کرنے کا فیصلہ کرلیا, اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’میں اپنی اپیل واپس لے رہی ہوں اور کیس کا تصفیہ چاہتی  ہوں کیونکہ میں ایک اور ٹرائل کا سامنا نہیں کرنا چاہتی‘۔

بین اقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امبر ہرڈ  اپنے آفیشل انسٹاگرام ا کاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے جانی ڈیپ کے ساتھ لاکھوں ڈالر ہرجانے کے کیس میں تصفیے کا فیصلہ کرلیا ہے۔امبر نے مزید لکھا کہ ’کافی مشاورت کرنے کے بعد میں نے تصفیہ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ میں نے یہ فیصلہ امریکی عدالتی نظام پر بداعتمادی کے بعد کیا ہے‘۔انہوں نے لکھا کہ’میں یہ بتانا ضروری سمجھتی ہوں کہ میں ایسا کبھی نہیں کرنا چاہتی تھی میں نے اپنا دفاع کیا  لیکن ایسا کرنے میں جہاں تک مجھے معلوم ہے  میری زندگی متاثر ہوئی ہے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Amber Heard (@amberheard)

یاد رہے کہ امبر ہرڈ کے 2018 میں واشنگٹن پوسٹ میں ایک آرٹیکل لکھنے پر جانی ڈیپ نے ان پر پانچ کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا جس امبر ہرڈ نے بھی خود کو گھریلو تشدد کا شکار قرار دیتے ہوئے ردِعمل میں جانی ڈیپ پر 10 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

تاہم امبر ہرڈ جانی ڈیپ پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکی تھیں  جس پر ورجینیا کی عدالت نے ایمبر ہرڈ کو جانی   ڈیپ کو ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جبکہ جونی ڈیپ کو 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا کہا گ