الیکشن کمیشن کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی نہ کرنیکا فیصلہ

Dec 20, 2022 | 15:30:PM
) الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی نہ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے
کیپشن: الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی نہ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن مقررہ شیڈول کے مطابق ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے، بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی ہوں گے۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسلام آباد میں یونین کونسل کی تعداد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات مؤخر ہونے کا خدشہ تھا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی آبادی کے لحاظ سے 125 یونین کونسل بنائی جائیں اور لوکل باڈی ایکٹ کے تحت یونین کونسل کی حد بندی کی جائے۔

موجودہ حکومت نے کچھ ماہ قبل یوسیز کی تعداد 50 سے بڑھا کر101 کر دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کر کے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں پولنگ 31 دسمبر کو ہونا تھی۔