واٹس ایپ نے 'ڈیلیٹ' کیا ہوا میسج پڑھنےکاطریقہ متعارف کرادیا

Dec 20, 2022 | 15:32:PM
فائل فوٹو
کیپشن: واٹس ایپ نے 'ڈیلیٹ' کیا ہوا میسج پڑھنےکاطریقہ متعارف کرادیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )واٹس ایپ نے  غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے اپنے میسج کو  چیٹ ونڈو پر واپس لانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تصدیق کردی۔ یہ فیچر دسمبر کے آغاز پر متعارف کرایا تھا لیکن تمام صارفین کی اس فیچر تک رسائی ممکن نہیں تھی، اب واٹس ایپ کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ یہ زبردست فیچر ڈیسک ٹاپ ، اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

اس فیچر میں کیا ہوگا؟

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ صارفین جلد بازی میں چیٹ کے دوران کسی پیغام کو ڈیلیٹ فار  ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می کردیتے ہیں جس سے پیغام ہمیشہ کے لیے حذف ہوجاتا ہے اور جس کو میسج غلطی سے گیا ہوتا ہے وہ پڑھ لیتا ہے۔مگر نئے فیچر سے صارفین کو اس پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا کیونکہ اب جب آپ کسی میسج کو غلطی سے ڈیلیٹ فار می کریں گے تو اسے دوبارہ اپنی اسکرین پر بھی واپس لاسکتے ہیں۔

اسے کیسے استعمال کیا جائے گا؟

میسج 'ڈیلیٹ فار می' کرتے ہی  آپ کی نظروں کے سامنے ان ڈو (undo) کا آپشن آئے گا، ان ڈو پر کلک کرنے پر ڈیلیٹ میسج واپس اسکرین پر نمودار ہوجائے گا۔

لیکن یہ یاد رکھیے گا کہ  آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے بس چند سیکنڈ  یعنی تین سے چار سیکنڈ ہوں گے اور اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا۔