کیا مجھے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دینی چاہیئے؟ ایلون مسک کا عوام سے سوال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مقبول مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سربراہی چھوڑنے کے حوالے سے عوام سے رائے طلب کرلی۔
گزشتہ چند روز کے دوران ٹوئٹر کی پالیسیوں میں کئی تبدیلیوں کے بعد ایلون مسک نے سوشل میڈیا صارفین سے رائے طلب کرنے کے لیے سوال پوچھا ہے کہ ’کیا مجھے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دینی چاہیئے؟‘
Should I step down as head of Twitter? I will abide by the results of this poll.
— Elon Musk (@elonmusk) December 18, 2022
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ایلون مسک کے سروے میں حصہ لے رہی ہے اور اب ہزاروں افراد ایلون مسک کو اپنی رائے کے حوالے سے آگاہ کر چکے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوئٹرکے پلیٹ فارم پر 122 ملین افراد موجود ہیں جو پولنگ میں حصہ لے سکتےہیں، ایلون مسک کو ٹوئٹر کا مالک بننے کے بعد پالیسیوں میں تبدیلی کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
ایلون مسک نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ آگے چل کر پالیسی میں بڑی تبدیلی کے حوالے سے رائے لی جائے گی، معذرت کے ساتھ، یہ دوبارہ نہیں ہو گا۔
Going forward, there will be a vote for major policy changes. My apologies. Won’t happen again.
— Elon Musk (@elonmusk) December 18, 2022