(ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ بھی شاہ رخ خان کے حق میں ، فلم پٹھان کے گانے بے شرم رنگ کے حوالے سے اپنی رائے دی۔ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے گانے بے شرم رنگ پر بھارتی اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ کا بیان سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ ملک (بھارت) میں اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل ہیں تو اسی بارے میں ہی کیوں بات کی جائے۔رتنا پاٹھک شاہ نے کہا کہ دیپیکا کے زعفرانی رنگ کے بولڈ لباس پر بحث کی جارہی ہے۔ کچھ سیاسی تنظیمیں ، انتہا پسند گروہ شاہ رخ خان کی وجہ سے فلم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ حالانکہ یہ بے وقوفی ہے ایسے لوگوں کی باتوں یا مطالبات کو اہم سمجھنا نہیں چاہیے ، کہ کس نے کیا پہنا کیا نہیں۔
ایک بھارتی اخبارکو انٹرویو میں رتنا پاٹھک شاہ نے کہا لوگ نفرت کرکے جی نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کوویڈ کے دنوں میں نہیں دیکھا کہ ہمارا کیا حال ہوا؟؟ لوگوں کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں اور ہم ہنگامہ یہ کر رہے ہیں کہ کس نے کیا پہنا ؟؟ رتنا پاٹھک نے کہا کہ پٹھان میں جان ابراہم بھی ہیں ۔ لوگ کیا اس پر بات نہیں کر رہے کہ شاہ رخ خان اس فلم سے پانچ سال بعد بڑے پردے پر واپس آئیں گے ۔ کیا اس بات کو نہیں سوچ رہے کہ یہ فلم بھارت کے قومی دن کے موقع پر شاہ رخ نے اس فلم کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ۔
شاہ رخ خان ، دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان اگلے برس 25 جنوری کو دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔