انتظار کی گھڑیاں ختم، ’’کیا ڈرامہ ہے‘‘کے نتائج سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ڈرامہ شائقین اور ڈرامہ میکرز کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم , کون میل اینڈ فیمیل ایکٹر آف دی ویک رہا؟ کونسا رائیٹر رہا نمبرون؟ کس کے سر پر سجا بیسٹ ڈاریکٹر کا تاج؟ اور کیسے ہوا ڈرامہ آف دی ویک کا انتخاب؟ پروگرام ’’کیا ڈرامہ ہے ‘‘کے نتائج سامنے آگئے۔
معروف اداکاروں فیصل قریشی ، عتیقہ اوڈھو اور روبینہ اشرف پر مشتمل ڈرامہ رویو پینل کی طرف سے پانچ بہترین ڈراموں کی چار کیٹیگریز کا شاندار ریویو کیا گیا۔ڈراموں میں شامل تھے:پنجرہ، بختاور، حبس، فرق اور فراڈ۔
ان پانچوں ڈراموں سے ایکٹر آف ویک کے لیےنومینیر تھے معروف اداکار فیصل قریشی ،میکال ذوالفقار، فیروز خان ، ثاقب سمیر اور عمیر رانا۔جن میں سے اِس ہفتے کے بہترین اداکار قرار پاے ہیں ڈرامہ" فرق" کے فیصل قریشی۔
View this post on Instagram
فیمیل ایکٹر آف ویک کے لیے نومینیز تھے صبا قمر، اُشنا شاہ ، حدیقہ کیانی،سحر خان اور یمنیٰ زیدی۔فیمیل ایکٹر آف دی ویک کا تاج سجا ڈرامہ "فراڈ" کی صبا قمر کے سر پر۔ یاد رہے صبا قمر پچھلے ہفتے کے پروگرام میں بھی فیمیل ایکٹر آف وی ویک تھیں۔
ڈائریکٹر آف دی ویک کے لیے نومینیز تھے نجف بلگرامی ، شاہد شفاعت، مصدق ملک، احسن تالش اور ثاقب خان۔ ڈرامہ ریویو پینل کے نتائج کے مطابق پہلے نمبر پر رہے ڈرامہ "بختاور" کے شاہد شفاعت۔
رائیٹر آف دی ویک کے لیے نومینیز تھے اسما نبیل، نادیہ اختر، عالیہ مخدوم، عمران نذیر اور زنجبیل عاصم۔ رائیٹرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر رہی ہیں ڈرامہ پنجرہ کی اسما نبیل۔یاد رہے ڈرامہ پنجرہ مرحومہ اسما نبیل کے قلم کا آخری شاہکار تھا ۔ وہ ڈرامہ انڈسٹری کو ڈرامہ پنجرہ کی شکل میں ایک عظیم تحفہ دے کر اس جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔
ڈرامہ آف دی ویک کے انتخاب کے لیے پانچوں ڈراموں کی چاروں کیگیٹریز کے نمبرز کو اکٹھا کیا گیا تو سب سے زیادہ جس ڈرامے کو نمبر ملے وہ ہے ڈرامہ "بختاور"۔
اپنے فیورٹ ڈراموں کا ریویو دیکھنے کے لیے دیکھنا نہ بھولیے ہر ہفتے اور اتوار کی رات 10:03 منٹ پر پروگرام کیا ڈرامہ ہے ود مکرم کلیم۔