سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،چاندی بھی مہنگی ہو گئی

Dec 20, 2022 | 17:37:PM

(24نیوز)سونے اور چاندی کی قیمتوں کو بریک ہی نہیں لگ رہے ،عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر مہنگاہوکر 1808 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔
ایک تولہ سونا 3900 روپے مہنگا ہوگیا،ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 78 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح قائم ،10گرام سونا 3344 روپے مہنگا ہوگیا۔ 
10گرام سونے کی قیمت پہلی بار 1 لاکھ 53 ہزار 292 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ  گئی جبکہ  ایک تولہ چاندی 30 روپے اضافے سے 2030 روپے کی بلند سطح  پہنچ گئی۔

مزیدخبریں