عارف علوی کو غیر ملکی سفراء کی جانب سے  سفارتی اسناد پیش

 پاکستان میں بڑی اقتصادی صلاحیت  اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں:صدر مملکت

Dec 20, 2022 | 18:40:PM

(24نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو کینیڈا، آسٹریا، شام، سربیا اور سلوواک ریپبلک کے نامزد سفراء کی جانب سے  سفارتی اسناد پیش جبکہ غیر ملکی سفراء نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں ۔

اسلام آبادمیں صدر مملکت سے کینیڈا کی ہائی کمشنر ، لیزلی سکینلن،  کی ملاقات، سیکرٹری خارجہ بھی ملاقات میں موجود تھے، صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑی اقتصادی صلاحیت  اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، کینیڈا کے کاروباری اداروں کو پاکستان میں مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے،ریکوڈک منصوبے پر مثبت پیشرفت سے پاکستان میں کینیڈین سرمایہ کاری کی مزید حوصلہ افزائی ہوگی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں ، پاکستان کینیڈا کے ساتھ معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے، پاکستان میں آسٹریا کی سفیر، اینڈریا  وِک نے بھی صدر مملکت  سے ملاقات کی ،صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو دو طرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں اہمیت دیتا ہے، پاکستان کے سرمایہ کاری کا نظام سے آسٹریا کی کمپنیوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے ،آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے پر غور کریں ،پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں،امید ہے کہ نئے سفیر دونوں ممالک کے مابین ان شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے کام کریں گے۔

صدر مملکت نےدوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کیلئے آسٹریا سمیت اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، صدر مملکت سے شام کے سفیر، ڈاکٹر رمیز الرائی نے بھی ملاقات کی،اس موقع پر صدر مملکت نے پاکستان اور شام کے درمیان مختلف سطحوں پر قیادت میں مستقل رابطے کی ضرورت پر زور  دیتے ہوئے کہا کہ شام کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کثیر الجہتی اور گہری جڑوں کے حامل ہیں ، شامی حکومت کی جانب سے پاکستانی زائرین کیلئے گروپ ویزا کھولنے کے دوستانہ اقدام کو سراہتے ہیں۔ 

مزیدخبریں