وزیراعظم کے داماد کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Dec 20, 2022 | 18:56:PM
وزیراعظم شہبازشریف، داماد ہارون یوسف عزیز، حفاظتی ضمانت، درخواست، سماعت کیلئے مقرر،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ کل حفاظتی ضمانت پر سماعت کرے گا ،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بنچ میں شامل ہیں.

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ احتساب عدالت لاہور میں ریفرنس زیر سماعت ہے،احتساب عدالت لاہور میں پیش ہونے کیلئے دو ہفتوں کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ،درخواست میں چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب لاہور ، جج احتساب عدالت لاہور کو فریق بنایا گیاہے۔
یاد رہے کہ ہارون یوسف عزیز شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شریک ملزم نامزد ہیں ۔