اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،تحریک انصاف بوکھلاہٹ کا شکار

Dec 20, 2022 | 19:00:PM

(24نیوز)تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیاں تحلیل کرنے کا وار،ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے جوابی وار سے  تحریک انصاف بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی رفقاء کے ساتھ اہم بیٹھک ہوئی، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل پر غورکیا گیا ،اہم بیٹھک میں عمران خان کی مبینہ آڈیو لیکس پر اگنور پالیسی اختیار کرنے پر اتفاق  ہوا،کل تحریک انصاف کے ارکان  پنجاب اسمبلی کو بھی زمان پارک میں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان  نےپارلیمانی پارٹی کو اجلاس کی حکمت عملی طے کرنے کی ہدایت دی جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے فیصلہ پنجاب اسمبلی سے مشروط  کر دیا۔

مزیدخبریں