جعلی پیرنی نے زہنی معذور خاتون کو آگ میں جھونک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فیصل آباد رسول پورہ میں جعلی پیرنی نے زہنی معذور خاتون کو اعلاج کے چکر میں جلاڈالا۔
ایس ایچ او غلام آباد خواجہ عمران نے جعلی پیرنی کا کارنامہ چھپانے کی کوشش ناکام بنادی،سونیا بی بی کاعلاج کرنے میں ناکامی پر ہمسائے وسیم ںے پیرنی کا بتایا۔وسیم اور بیوی عالیہ نے جھنگ سے جعلی پیرنی شمیم کو بلوالیا۔جعلی پیرنی شمیم نے بند کمرے میں انگیٹھی جلاکر سونیا بی بی کا چہرہ اوپر رکھ دیا جس سےسونیا کا چہرہ مکمل جھلس جانے پر پیرنی انتظار کرنے کا کہہ کر فرارہوگئی۔
سونیا بی بی کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا،اہل خانہ جعلی پیرنی کے خوف سے پانچ دن خاموش رہے۔ایس ایچ او خواجہ عمران معاملہ کا علم ہونے پر فوری متحرک ہوئے۔خواجہ عمران کے سمجھانے پر سونیاکے بھائی وسیم نے پیرنی اور ہمسائیوں کے خلاف درخواست جمع کروادی۔ جس کے بعدایس پی حافظ کامران نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔