شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی براے توانائی کا اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں سرکاری عمارات کی سولرآئیزیشن کیلئے پلان جلد از جلد پیش کیا جائے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی براے توانائی کا اہم اجلاس ہوا،وزیراعظم کو ملک بھر میں گیس ڈویلپمنٹ اسکیمز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔
کابینہ کمیٹی براے توانائی نے 2013 سے 2018 کے دوران شروع کی گئی گیس ڈویلپمنٹ اسکیمز کے انفراسٹرکچر/ تعمیراتی کام مکمل کرنے کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ , وفاقی وزیر منصوبہ بندی , وفاقی وزیر براے توانائی , وفاقی وزیر براے پارلیمانی امور , مشیر وزیر اعظم احد چیمہ , وزیر مملکت براے پیٹرولیم , وزیر مملکت خزانہ , معاون خصوصی وزیراعظم براے خزانہ اور اعلی سرکاری افسران شریک ہوئے.