(24نیوز)لندن میں مہنگی گھڑیاں پہن کر گھومنے والوں کیلئے وارننگ جاری کر دی گئی، پولیس کے بعد لگژری آئٹم کے معروف سٹور ہیرڈز نے بھی قیمتی گھڑی پہن کر پبلک مقامات پر نہ جانے کا مشورہ دیدیا۔
ہیرڈز نے ڈیجیٹل بل بورڈ سٹور کے باہر آویزاں کرکے شہریوں کو متنبہ کردیا،سولیسٹر شفیق چودھری کا کہنا تھا کہ رواں برس لاکھوں مالیت کی 621 گھڑیاں چھینی جا چکی ہیں،پولیس نے چند ہفتے قبل آگاہی مہم میں شہریوں کو لگژری گھڑیاں پہن کر باہر نہ آنے کی ہدایت کی تھی۔
خیال رہے کہ سینٹرل لندن کے مختلف علاقوں میں متحرک گروہ قیمتی گھڑیاں چھیننے کی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں۔