(24نیوز)خیبر پختوانخوا سے سندھ میں شادی کا جھانسہ دے کر خواتین کی خرید و فروخت ہونے لگی ،حیدرآباد کی مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکیوں کو خریداری کے الزام میں خاتون سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا جبکہ 4 لڑکیاں بازیاب کرالی گئیں۔
حیدرآباد میں مارکیٹ پولیس نے سرے گھاٹ کے علاقے میں کارروائی کی، شادی کا جھانسہ دے کر خیبر پختونخوا سے لائی گئی چار خواتین بازیاب کرا لیں، ملزموں نے 8 لاکھ روپے میں4 لڑکیوں کو خیبر پختونخوا سے خریدا تھا،پولیس نے لڑکیاں خریدنے والے گینگ کی سرغنہ مسمات بینظیر اور علیم کو گرفتار کر لیا۔
جھانسہ دے کر شادی کے لئے لائی جانے والی سمیرا سمیت اقراء اور نیلم کو ملزموں نے دھوکے سے گھر میں بند کرلیا،متاثرہ لڑکی سمیرا کسی طریقے سے گھر سے نکل کر تھانے پہنچ گئی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کو عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر ملزموں کو جیل بھیج دیا جبکہ بازیاب ہونے والی خواتین کو عدالت نے ورثاء کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔