(24 نیوز)گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد نے بھی حکمت عملی مکمل کر لی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی ارکان آج سہ پہر4بجے اجلاس کے وقت پنجاب اسمبلی پہنچیں گے، گورنر کا طلب کردہ اجلاس آئین و قانون کے عین مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو ہر حال میں اعتماد کا ووٹ لینا ہی ہو گا ورنہ وہ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے، اگر یہ اجلاس نہ ہوا اور وزیراعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑادھچکا، دو اہم رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ گئے