اسٹیٹ بینک نے سرمایہ کاری کرنیوالوں کوبڑی خوشخبری سنادی

Dec 20, 2022 | 23:35:PM
اسٹیٹ بینک , سرمایہ کاری,خوشخبری,روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ
کیپشن: اسٹیٹ بینک(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری،اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے بعد روشن پینشن سیونگ پلان بھی متعارف کرادیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے روشن پینشن سیونگ پلان متعارف کرادیا ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن پینشن پلان کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے منسلک کردیا،  اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن پینشن پلان منی مارکیٹ اور فنڈز ایکوٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کریگا،روشن پیشن پلان اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قرض کی سہولت بھی فراہم کرے گا ،روشن پیشن سیونگ پلان حادثات اور معذوری میں تحفظ فراہم کرنے کی سہولت مہیاکریگا۔