آصف زرداری کا نواز شریف کو سرپرائز؟کیا پی ٹی آئی بھی ن لیگ کو سرپرائز کرے گی؟

Dec 20, 2023 | 09:33:AM

Read more!

مسلم لیگ ن جو ڑ تو ڑ اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں مصروف ہے وہی اب پیپلز پارٹی بھی میدان میں نکل چکی ہے۔ جہاں وہ بلوچستان میں دیگر جماعتوں کو سرپرائز دی رہی ہے وہاں اب خیال کیا جا رہا ہے کہ شائد پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی تحریک انصاف اور ن لیگ کو بڑے سرپرائز دے گی ۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے تربت کے اجتماع میں سرپرائز دینے کا اعلان کیا تھا۔پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق کہتے ہیں کہ سرفراز بگٹی کے بارے میں پہلے خیال کیا جارہا تھا کہ وہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں لیکن اب ان کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے فیصلے نے بھی بڑے بڑوں کا حیران کر دیا ہے۔سابق نگراں وفاقی وزیر کے بارے میں گماں ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے وزارت اعلیٰ کے امیدواروں میں شامل ہوں گے۔دو ہفتے قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان بی اے پی کے سابق سربراہ میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کے چچا زاد بھائی ضلع کونسل آواران کے چیئرمین میر نصیر بزنجو نے لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔سابقہ اور حالیہ پیش رفت کے بعد کہا جا سکتا ہے کہ بلوچستان کی طرف پیش قدمی کے دوران ہی آصف علی زرداری نے بلوچستان میں نئی سیاسی بساط بچھا دی ہے۔دوسری جانب نو مبر کے وسط میں میاں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شریف کے دورہ کوئٹہ اور زیادہ تر الیکٹ ایبلز کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کے بعد یہ تاثر پیدا ہوا کہ مسلم لیگ ن نے صفایا کر دیا لیکن ’پیپلز پارٹی نے ہمت نہیں ہاری اور نہ صرف یوم تاسیس کا جلسہ کوئٹہ میں کیا بلکہ اہم سیاسی لوگوں کوپارٹی میں شامل کرایا اس طرح پیپلز پارٹی نے بلوچستان سے سرپرائز دیا ہے اورنواز شریف کے نومبر میں ہونے والے دورہ کوئٹہ اور دس سے زائد الیکٹ ایبلز کی شمولیت کے بعد ن لیگ کے حق میں بننے والے تاثر اور سیاسی نقصان کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔پیپلز پارٹی کی نظریں بلوچستان کے بعد اب پنجاب میں گڑی ہیں ۔آصف علی زرداری بلوچستان میں مصروف تھے تو وہی بلاول بھٹو لاہور میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ ہم بلوچستان کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان میں سرپرائز دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی گئی تو ہم اچھا خاصہ سرپرائز دیں گے۔

مزیدخبریں