مغربی ہواؤں کی انٹری،بادل بھی برسیں گے،موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پل پل بدلتا موسم ،محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتے کے روز ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ خاطر خواہ بارش نہ ہونے سے سموگ کا زور نہیں ٹوٹے گا، آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے، درجہ حرات میں کمی سے سموگ پارٹیکلز کم ہو سکتے ہیں۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک /شمالی اضلاع میں شدید سردجبکہ شمالی اورمغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔