مودی سرکار کا جمہوریت پر وار، 141 اپوزیشن ارکان ایوانوں سے معطل

Dec 20, 2023 | 10:41:AM

(ویب ڈیسک)مودی سرکار کے الیکشن سے قبل اپوزیشن ارکان کیخلاف اونچھے ہتھکنڈے جاری،مودی سرکار نے پارلیمنٹ میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی پر احتجاج کرنے والے حزب اختلاف کے 141 ارکان کو معطل کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی حکومت نے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی پر احتجاج کرنے والے حزب اختلاف کے 141 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی پارلیمان کے دونوں ایوانوں، لوک سبھا اور راجیہ سبھا، سے پیر کے روز 78 اپوزیشن اراکین کو معطل کردیا گیاتھا، جس کے ساتھ ہی 15ستمبر کے بعد سے معطل کیے جانے والے اپوزیشن اراکین کی تعداد 92 ہو گئی تھی۔ منگل کے روز مزید  49اراکین کو معطل کردیا گیا جس کے ساتھ معطل کیے گئے اپوزیشن اراکین کی تعداد 141 ہو گئی ہے۔

بی بی سی کے مطابق بھارتی اپوزیشن ارکان وفاقی وزیر داخلہ امیت شاہ اور مودی سے پارلیمان کی سیکورٹی کی خلاف ورزی پر پارلیمان میں بیان دینے کا مطالبہ کر رہے تھے،  کہ اپنے ساتھیوں کی معطلی کے خلاف احتجاج مزید معطلی کا سبب بن گئے،احتجاج کے دوران جب دو افراد وزیٹرز گیلری سے لوک سبھا کے ہال میں کود گئے تھے،اور گیس کے کینز پھینکے اور نعرے لگائے،شواہد سے ثابت ہوا کہ ان افراد کو وزیٹر پاس بی جے پی پارٹی کے ایک قانون ساز نے فراہم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فضائی آلودگی میں کمی, دنیابھرمیں لاہور کا ساتویں نمبر پر آگیا

مظاہرین میں شامل اپوزیشن ارکان  نے  بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ "حکومت نے جان بوجھ کر اپوزیشن لیڈروں کو بغیر بحث کے اہم بلوں کو منظور کرنے کے لیے معطل کیا ہے"۔

اپوزیشن ارکان کے مطابق انکی معطلی مودی سرکار کا جمہوریت پر حملہ ہے اور بھارت میں ڈکٹیٹرشپ کے راج کی علامت ہے،سیاسی تجزیہ کاروں نے معطلی پر سوال اٹھایا کہ ارکان پارلیمان کو مودی حکومت کو پارلیمان کے سامنے جوابدہ ٹھہرانے کا پورا حق حاصل ہے۔

 یاد رہے کہ 13دسمبر بھارتی پارلیمان پر سن 2001 میں ہونے والے حملے کی بائیسویں برسی تھی۔

مزیدخبریں