جی ڈی اے کی قومی رکن اسمبلی سائرہ بانو کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان )گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانونے جنرل نشست پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے سربراہ پیر پگاڑا نے سائرہ بانو کو جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کی ہدایت دی تھی۔
ذرائع کے مطابق سائرہ بانو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 210 پر ٹنڈوآدم پر جی ڈی اے کی امیدوار ہوں گی،سائرہ بانو اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے روشن جونیجو کا مقابلہ کریں گی۔
سائرہ بانو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد اپنی انتخابی مہم کا آغاز بھی کرینگی۔
یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کا جمہوریت پر وار، 141 اپوزیشن ارکان ایوانوں سے معطل