کسی عرفی جاوید کو نہیں جانتا،ایچ ایس وائے کا اپنی کم علمی کا بھی اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی فیشن ڈیزائنرحسن شہریاریاسین نے کہا ہے کہ وہ کسی عرفی نامی اداکارہ کو نہیں جانتے جس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پہ تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔
پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین فیشن انڈسٹری میں اپنے غیر معمولی ڈیزائن اور وسیع پیمانے پر پہچان کے لیے نمایاں ناموں میں سے ایک ہیں ۔ عام طور پرانہیں لوگ HSY کے نام سےجانتے ہیں، HSY کا کامیابی کا سفر تین دہائیوں پر محیط ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں HSY سے جب عرفی جاوید کے بارے میں جب پوچھا گیا تو انہوں نے خود کو بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو پہچاننے سے قاصر پایا۔ شو کے دوران انہوں نے کھلے عام اعتراف کیا کہ وہ عرفی سمیت کئی ہندوستانی مشہور شخصیات سے واقف نہیں۔
HSY نے بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے بارے میں اپنی محدود معلومات کی وجہ بتائی۔ اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "حیرت کی بات ہے، میں بھارتی فلم انڈسٹری کے بارے میں بہت محدود معلومات رکھتا ہوں.میرے خیال میں ہمیں انہیں بھی وہی توجہ دینی چاہیے جو وہ ہمیں دیتے ہیں، جیسا کہ وہ ہمارے بارے میں کم ہی جانتے ہیں، اس لیے ہمیں بھی وہی کرنا چاہیے، ہمیں انھیں زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ میں اپنی پاکستانی انڈسٹری پر زیادہ توجہ دیتا ہوں۔
ضرورپڑھیں:بیکینگ سوڈے کا پانی پینے کا مشورہ دینا عائشہ عمر کو مہنگا پڑگیا
انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب ہمارے فنکار وہاں کام کرتے تھے اور ان کے فنکار یہاں کام کرتے تھے، میں لوگوں کی بات نہیں کر رہا ہوں لیکن ان کا موجودہ سیٹ اپ یا حکومتی پالیسیاں آرٹ اور کلچر کے تبادلے کو سپورٹ نہیں کرتیں وہ پاکستانیوں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے۔
مجھے ان کے اس بیان سے پریشانی ہے کہ کوئی پاکستانی اداکار بھارت میں کام نہیں کرے گا۔ مجھے یہ پسند نہیں آیا، اگر آپ عزت دو گے تو ہی عزت لو گے۔