نوجوان نے دو چلتے ٹرکوں کے درمیان"پل اپس" کر کے عالمی ریکاڑڈ بنادیا

Dec 20, 2023 | 11:31:AM

(ویب ڈیسک)آرمینیا کے نوجوان نےدو چلتے ٹرکوں کے درمیان میں  44 پل اپس کرکے سب کو حیران کردیا۔

آرمینیائی نوجوان نے دو چلتے ہوئے ٹرک کے درمیان کھڑی بار پر 44 اپل پس کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا جس کی ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

18 سالہ گریگور مانوکیان نے یہ کارنامہ اپنے کوچ رومن سحرادیان کے ساتھ تربیت حاصل کرنے کے بعد انجام دیا, اس دوران ٹرکوں کو کم از کم 3.1 میل فی گھنٹہ کی رفتار برقرار رکھنا تھی۔

مانوکیان نے 35 پل اپس کا پچھلا ریکارڈ توڑا ہے جو 2022 میں تیزیو عرف دی اٹالین بٹرفلائی نے قائم کیا تھا۔

انہوں نے جی ڈبلیو آر حکام کو بتایا کہ میری سخت تربیت کی وجہ سے یہ ریکارڈ میرے لیے مشکل نہیں تھا، مجھے لگتا ہے کہ میں 50 پل اپس کرسکتا تھا لیکن میں نے 44 پر ہی رکنے کا فیصلہ کیا۔

مانوکیان کا کہنا تھا کہ 44 پل اپس پر اس لیے رکا تاکہ اپنے ریکارڈ کو ان ہیروز کے نام کرسکوں جو 44 روزہ آرٹسخ کی بدقسمت جنگ میں ہلاک ہوگئے تھے جس میں ہزاروں آرمینیائی شہری بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بیکینگ سوڈے کا پانی پینے کا مشورہ دینا عائشہ عمر کو مہنگا پڑگیا

آرمینیائی نوجوان نے کہا کہ وہ اس وقت ہوائی جہاز سے پل اپ کرنے کے لیے اسی طرح کا ریکارڈ بنانے کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔

مزیدخبریں