قومی ٹیسٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا، خرم شہزاد انجری کا شکار ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد رضا)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو ایک اوربڑا جھٹکا، نوجوان فاسٹ باؤلر خرم شہزاد انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق فاسٹ بولر خرم شہزاد اپنے ڈیبیو میچ میں ہی انجری کا شکار ہوگئے، خرم شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف پہلےڈیبیو ٹیسٹ کے دوران پٹھوں میں کھچاؤ محسوس کرنے کی شکایت کی تھی،پٹھوں میں کھچاو کے باوجود بولنگ کی وجہ سے خرم شہزاد کو انجری ہوئی۔
پی سی بی کے مطابق خرم شہزاد کا ایم آر آئی کرایا گیا ہے، جس کی رپورٹ آنے پر میڈیکل پینل انجری کی نوعیت کا تعین کرے گا۔
Update on Khurram Shahzad
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 20, 2023
Details here ⤵️ https://t.co/frPaMLshOg
پاکستان اور اسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ملبرن میں 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:انجن آئل کی درآمد پر کسٹمز ویلیو میں 30 سے 50 فیصد تک اضافہ
یاد رہے کہ خرم شہزاد نے ڈیبیو میچ میں مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔