جعلی ڈگری کیس: سابق چیئرمین ڈریپ احاطہ عدالت سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپیشل جج سنٹرل عدالت اسلام آباد نےجعلی ڈگری کیس میں سابق چیئرمین ڈریپ کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔
سابق چیئرمین ڈریپ شیخ اختر کوضمانت خارج ہونے پر عدالت سے گرفتار کر لیا گیا،سپیشل جج سینٹرل نے شیخ اختر حسین کی ضمانت خارج کی،ایف آئی اے نے ضمانت خارج ہونے پر شیخ اختر حسین کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
جعلی ڈگری پر ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ڈریپ کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالروں کی بارش،پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر