برائلر مرغی کا گوشت مزید 18 روپے مہنگا ہو گیا

Dec 20, 2023 | 12:24:PM
برائلر مرغی کا گوشت مزید 18 روپے مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)مہنگائی کا راج برقرار،برائلر مرغی کا گوشت مزید 18 روپے مہنگا  ہوکر 463 روپے فی کلو  پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پرچون سطح پر برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 18روپےمہنگا ہوکر  سے463روپے پر پہنچ گیا ،فارمی انڈوں کے  سرکاری نرخ میں 359 روپے فی درجن پر برقرار ہے  جبکہ مارکیٹ میں انڈوں کی قیمت400 روپے فی درجن تک جاری ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق  منڈیوں میں سبز مصالحہ ،سبزیاں ،پھل سب من مرضی کی قیمتوں پر فروخت ہورہے ہیں ،فروٹر کےسرکاری نرخ85 جو کہ بازارمیں100فی درجن میں دستیاب ہیں،ایرانی کھجور کے سرکاری نرخ 465 اور بازار میں 600روپےفی کلومیں فروخت ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور سے کراچی کیلئے عوام ایکسپریس بحال کردی گئی

اس کے علاوہ کیلے کے سرکاری نرخ 130،بازار میں 150 روپے فی درجن میں دستیاب، پیاز کے سرکاری نرخ 152 جبکہ بازار میں 200 روپے فی کلو میں فروخت، ٹماٹر کے سرکاری نرخ 90، بازار میں150 روپے فی کلو میں فروخت، لہسن کے سرکاری نرخ 570، بازار میں 800 روپے فی کلو فروخت ،ادرک کےسرکاری نرخ 370 اور بازار میں 500روپے فی کلو میں فروخت جبکہ سبز مرچ کے سرکاری نرخ 100، بازار میں 160 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔