(علی رامے)ڈیڈلائن ختم،آج سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیاگیا،وزیر اعلی پنجاب سیدمحسن نقوی نے تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلاتفریق آپریشن کا حکم دیدیا۔
ضلعی انتظامیہ نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہر کی 6 بڑی شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کا مشن تکمیل تک پہنچانے کیلئے بڑے کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی جبکہ نسداد تجاوزات آپریشن آج سے شروع کردیاگیا ہے۔
آپریشن کے لئےضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمیٰ پولیس، ایل ڈی اے اور دیگر اداروں کی ٹیمیں تیار ہیں،راوی زون میں شاہدرہ موڑ تا امامیہ کالونی انسداد تجاوزات آپریشن کیا جائے گا،داتا گنج بخش زون میں مال روڈ پر انارکلی تا پنجاب اسمبلی تک آپریشن کیا جائے گا جبکہ اقبال زون میں ٹھوکر سے عبدالستار ایدھی روڈ تک آپریشن شروع ہوگا۔
اس کے علاوہ نشتر زون میں میٹرو سٹیشن قینچی سے کاہنہ نو تک علاقے آپریشن،عزیز بھٹی زون کے علاقے دھرمپورہ، ہربنس پورہ اور علامہ اقبال روڈ شامل جبکہ سمن آباد زون میں چوبرجی سے یتیم خانہ چوک تک آپریشن کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت مزید کم،روپیہ تگڑا ہو گیا
واضح رہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت نے لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹریفک آمد و رفت میں رکاوٹ دور کیا جا سکے، وزیراعلی سید محسن نقوی نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز کارروائی کی جائے، اینٹی تجاوزات سکواڈ آپریشن کے بعد بھی مانیٹرنگ کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے گا، دوبارہ تجاوزات کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے۔
یاد رہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت نے رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کے لئے 48 گھنٹے کا وقت دیا تھا۔