سال 2023ء میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈرامے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رمشاء مقصود)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری2023 کے وہ معروف ڈرامہ سیریلز جنہوں نے مداحوں کے دلوں پر قبضہ جمائے رکھا۔
پاکستانی ڈراموں نے پچھلے کچھ سالوں سے ایک طویل سفرطے کیا ہے جبکہ سال 2023 پچھلے تمام سالوں سے ڈراموں کے حوالے سے بہت ہی نتیجہ خیز سال رہا ہے،اس سال بہت سے قابل ذکر ڈرامے تھے جنہوں نے دقیانوسی تصورات کو توڑا اور اپنا ایک الگ معیار قائم کیا۔
ایسے ہی چند ڈرامے جنہوں نے ناظرین کو اایسے موضوعات دیئے جنہوں نے اپنی غیر معمولی کہانی اور زبردست کرداروں سے مسحور کیا۔ یہ اس قسم کے ڈرامے تھے جو محض تفریح سے بالاتر ہو کر ایک مثبت تاثر چھوڑتے ہیں۔
1۔جھوک سرکار
ہم ٹی وی کا پیش کردہ معروف ٹی وی سیریل جھوک سرکار کو ہاشم ندیم نے تحریر کیا، مومنہ درید نے پروڈیوس اور سیف حسن نے ہدایتکاری کی، یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ مصنف ہاشم ندیم،اداکار فرحان سعید اور آصف رضا میر ہی بہت سے ناظرین کی بنیادی وجہ تھے کہ وہ جھوک سرکارکو دیکھیں۔
جھوک سرکار کی کہانی جاگیردارانہ ماحول میں اقتدار کی کشمکش کے گرد گھومتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ موضوع اسے دوسرے ڈراموں سے الگ کرتا ہے۔
2.جنت سے آگئے
جیو ٹی وی کے معروف ڈرامہ سیریل’ جنت سے آگے‘ کی مصنف عمیرہ احمد ہیں،جبکہ ڈائریکٹر حسیب حسن ہیں، اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں اداکارہ کبریٰ خان، رمشا خان ، گوہر رشید، طلحہ چہور اور دیگراداکار شامل ہیں۔ ڈرامے کی کہانی انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری کے اندرجاری زہریلے کہانی کی نشاندہی کرتی ہے،جس میں عوامی تذلیل کے موضوعات کو کس طرح پیش کر کے اسے ٹرینڈ بنایا جاتا ہے۔
عمیرہ احمد کا معیاری سکرپٹ اور پرفارمنس کو عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جبکہ اس کی دلچسپ کہانی نے مداحوں کواس ڈرامے کے ساتھ جوڑےرکھا۔
3۔ کابلی پلاؤ
گرین ٹی وی کے بہترین شہکار ڈراموں میں سے ایک کابلی پلاؤ ہے جسے ظفر معراج نے تحریر کیا اور کاشف نثار نے ڈائریکٹ کیا ہے،کابلی پلاؤ 2023 میں ان پاکستانی ڈراموں میں سے ایک تھا جس نے لفظی نہیں بلکہ معاشرے کا ایک الگ تصور پیش کیا اور دقیانوسی تصورات کو ختم کرنے پر ترجیح دی ہے۔
یہ ڈرامہ مجموعی طور پر ایک غیر معمولی کہانی اور سکرپٹ کا حامل ہے، کاشف نثار نے حاجی مشتاق اور باربینا کی غیرمعمولی محبت کی کہانی کے ساتھ بے حد مختلف کہانی ناظرین کیلئے پیش کی۔
کابلی پلاؤ کی کہانی ایک افغان پناہ گزین بیوہ باربینا کے گرد گھومتی ہے (جس کا کردار سبینہ فاروق نے کیا ہے) جو حاجی مشتاق نامی ایک ادھیڑ عمر شخص سے شادی کرتی ہے، جسے حاجی صاحب کہا جاتا ہے (محمد احتشام الدین نے ادا کیا تھا)۔ حاجی صاحب اسے اپنی بیوی کے طور پر نہیں بلکہ گھریلو ملازم کے طور پر متعارف کراتے ہوئے اسے اپنے گھر واپس لے آتے ہیں۔ جس سے اس ڈرامے کی دلچسپ کہانی کا آغاز ہوتا ہے۔اس میں ڈرامے میں مرکزی اور معاون کاسٹ کی شاندار پرفارمنس بھی مدتوں یاد رکھی جائے گی۔
4۔رضیہ
ایکسپریس ٹی وی کا پیش کردہ رضیہ ایک چھوٹی سیریز تھی نہ کہ ڈرامہ سیریل یہ اس فہرست میں شامل ہونے کی مستحق ہے کیونکہ اس کے متاثر کن سکرپٹ نے سامعین پرگہرے اثرات چھوڑیں، ہم نے حال ہی میں اور ماضی میں بہت سے ڈرامے دیکھے ہیں جن میں خواتین کی حالت زار پر روشنی ڈالی گئی، لیکن رضیہ نے پاکستانی معاشرے میں خواتین کو درپیش ہر چھوٹے بڑے مسئلے کو حل کرکے ایک اعلیٰ مثال قائم کی،، یقینا رضیہ کے سکرپٹ کی بے باک کہانی نے سب کو حران کیا اور اسے 2023کا سب سے زیادہ پراثرسکرپٹ کہا جا سکتاہے۔
اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں مائرہ خان،مومل شیخ اور محب مرزا شامل ہیں، اس سیریز کو محسن علی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے کامران آفریدی اور حنا امان نے پروڈیوس کیا ہے۔
5۔جیون نگر
گرین ٹی وی نے اپنی لاؤنچنگ کیساتھ کئی دلچسپ موضوع ناظرین کیکئے پیش کئے لیکن جیون نگر نے سب موضوعات کو پیچھے چھوڑدیا۔
زندگی نگر 2023 کے ان پاکستانی ڈراموں میں سے ایک ہے جس نے ناطرین میں دلچسپی کو اب تک برقرار رکھا ہے حالانکہ کہانی میں بہت سے غیر متوقع موڑ آئے ہیں،اس ڈرامے کو اویس احمد نے لکھا جبکہ کاشف نثار اور مرکزی کردار سہیل احمد نے اسے بہت ہی شاندار طریقے سے پیش کیا ہے۔ جیون نگرمیں سہیل احمد اور رابعہ بٹ مرکزی کردار میں ہیں۔ سیریز کی پہلی قسط 10 جولائی 2023 کو گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر کی گئی تھی۔
6۔جنڈو
جنڈو بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا پیش کردہ ایک بہترین شہکار ہے،جس کی ہدایت کاری انجم شہزاد نے کی ہے اور پہلی بار گرین انٹرٹینمنٹ پر 12 جولائی 2023 کو نشر کی گئی تھی۔
اس ڈرامے کے مصنف قربان علی راؤ تھے اورڈائرئکٹ انجم شہزاد نےکیا،جنڈونےتجربات کو بالکل نئی سطح پر لے کر نہ صرف ایک مختلف کہانی بلکہ کرداروں کو بھی متعارف کرایا جو ہم عام طور پر ڈراموں میں نہیں دیکھتے۔ جنڈو خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں ایک اور طاقتور کہانی ہے جو ایک ایسے علاقے میں ترتیب دی گئی ہے جہاں مردوں کا حتمی فیصلہ ہے۔ اس سیریز میں مرکزی کردار حمائمہ ملک نے ادا کیا، یہ حمائمہ ملک کا واپسی پلے ہے جو ان کے ارادوں کو بالکل واضح کرتا ہے۔تاہم بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے ڈرامے میں اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کو متاثر کیا۔ زبان کی رکاوٹ ایک اور وجہ ہے کہ جنڈو کو اتنی توجہ اور مقبولیت نہیں ملی جتنی دوسرے ناول ڈراموں میں۔
7۔ تیرے بن
جیو انٹرٹینمنٹ کا پیش کردہ معروف ڈرامہ سیریل تیرے بن نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے حد مقبول رہا ہے،اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں وہاج علی اور یمنی زیدی نے نبھایا جسے ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا،
تیرے بن 2023 میں شائقین کی سب سے پسندیدہ ڈرامہ رہا ہے جو کہ اس سال کے ٹاپ ریٹنگ ڈراموں میں بھی شامل ہے،
اے آر وائے کے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے بعد یہ سب سے زیادہ زیر بحث ڈرامہ تھا۔ تیرے بن میں وہاج علی اور یمنی زیدی کی ایکساتھ کمیسٹری کو بے حد پسند کیا گیا جس کے باعث ان کی مقبولیت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
تیرے بن ایک رومانوی پاکستانی ڈرامہ ہے جسے عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نےپروڈیوس کیا, سراج الحق کی ڈائریکٹ کیا ہے اور نوراں مخدوم نے تحریر کیا ہے۔
8۔مائی ری
2023 کے مقبول ترین ڈراموں میں سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بننے والے،پسند کئے جانے اوراس کی پیروی کرنے والے ڈراموں میں مائی ری ٹاپ لسٹ میں شامل ہے،اس ڈرامے میں کے مرکزی کرداروں میں عینا آصف اور ظمر جعفری ہیں، جو ان کے کیلئے بہت مثبت اور کامیاب پراجیکٹ رہا، مای ری ڈرامہ مایا خان کے لیے پرفیکٹ کم بیک ڈرامہ ثابت ہوا۔
اے آر وائے کے پیش کردہ اس ڈرامہ کو سب سے زیادہ اس لیے دیکھا گیا کیونکہ اس میں بچوں کی شادی سے متعلق پیش آنے والے مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ زیادہ تر ناظرین نے مائی ری کو دیکھا کیونکہ انہیں یقین تھا کہ ڈرامہ بچوں کی شادی سے متعلق مسائل کو اجاگر کرے گا۔ تاہم، ڈرامے کا مواد کافی متنازعہ نکلا اور بہت سے ناظرین نے محسوس کیا کہ یہ کم عمری کی شادی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ یہاں تک کہ تمام تنقید کے باوجود، ڈرامے کے مداحوں کی بڑی تعداد تھی۔ بہت سے شائقین تھے جنہوں نے کہانی کا دفاع کیا۔اس کو ثنا فہد نے تحریر اور میثم نقوی نے ڈائریکٹ کیا۔
9۔بے بی باجی
آے آر واے کا ایک اور معروف ڈرامہ جو سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا اور ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیاگیا، اس ڈرامے کے مصنف منصور احمد خان ہیں جبکہ اسے تحسین خان نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔
شاذ و نادر ہی گھریلو موضوعات پر بننے والے سیریل کو اتنی کامیابی ملتی ہے جتنی بے بی باجی کو ملی۔ ناظرین کی بےبی باجی سے محبت نے ثمینہ احمد کی مقبولیت میں اضافہ کیا۔ اس ڈرامے میں منفی کردارجویریہ سعود نے نبھایا جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ ڈرامے کی مرکزی کہانی کی وجہ سے بے بی باجی کے بھی مختلف عمر کے پرستار تھے۔
10۔ سرِ راہ
سرِ راہ اس سال کے منی سیریز میں سے ایک تھی جس نے ایک ساتھ کئی موضوعات کو اٹھایا، اور کئی دقیانوی تصورات کا منہ توڑ جواب بھی دیا،اس شہکار کو عدیل رزاق نے تحریر کیا اور احمد بھٹی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔اے آر وائے کے اس ڈرامے نے ان خواتین کی کہانیاں شیئر کیں،جو بچپن کی شادیوں کا شکار ہیں، ایسی لڑکیاں جو صرف اپنی جنس کی وجہ سے دم گھوٹ رہی ہیں، وہ بیٹیاں جو اپنے باپ کی مدد نہیں کر سکتیں کیونکہ ان کی عزت "داؤ پر" لگ جائے گی اور ٹرانس جینڈر/انٹر جنس وہ لوگ جو اپنی شناخت کی وجہ سے ذلیل ہو رہے ہیں ، کام کرنے والی وہ خواتین جنہیں آفس میں اپنی قابلیت بتانے کیلئے کس طرح کے ہراس سے گزرنا پڑتا ہے۔
سر راہ کے پاس بھی بالکل نیا انداز تھا، کیونکہ اس کی ہر قسط میں ایک نیا کردار تھا جو معاشرے کے ایک مخصوص طبقے کی نمائندگی کرتا تھا۔ خواتین کو بااختیار بنانے والے ڈراموں کو دیکھنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے اور سر راہ ایک ایسی ہی کوشش تھی جو کامیاب رہی۔
اس ڈرامے میں صبا قمر کی غیر معمولی اداکاری نے اس کی مقبولیت میں اضافہ کیا ، اس سیریزمیں منیب بٹ نے بھی اپنی اداکاری اور ٹرانسجینڈر کے کردار جان ڈال دی۔