ملتان: سابق ایم این اے ابراہیم خان کروڑوں روپے کے ٹیکس نادہندہ نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زوہیب بخاری) ملتان سے سابق ممبر قومی اسمبلی ابراہیم خان ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔
آر ٹی او ذرائع کے مطابق سابق ممبر قومی اسمبلی ابراہیم خان ایف بی آر کے کروڑوں روپے کے ڈیفالٹر نکلے، ایف بی آر نے سابق ایم این اے ابراہیم خان کو 14 کروڑ 70 لاکھ کا ٹیکس نوٹس بھیج دیا، ٹیکس نوٹس 122 (5A) سیکشن کے تحت بھیجا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کس پارٹی میں شمولیت؟سیاست کے آخری کھلاڑی نے بھی فیصلہ سنا دیا
آر ٹی او ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوٹس کمشنر ان لینڈ ریونیو زاہدہ سرفراز نے بھیجا، ابراہیم خان ٹیکس ادا نہ کرنے تک الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے گیں۔