مہنگائی سے مارے عوام کیلئے بُری خبر، بجلی مہنگی ہوگئی

Dec 20, 2023 | 18:14:PM

(اویس کیانی) بجلی صارفین کیلئے بُری خبر ہے کہ ملک بھر میں بجلی مہنگی کردی گئی ہے۔

نیپرا نے ملک بھر میں بجلی 1 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کوجنوری تا مارچ 2024 اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ بجلی صارفین پر 22 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: سونا پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

علاوہ ازیں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی پی پی اے) نے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دے دی جس پر نیپرا 27 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

اضافے کی منظوری سے بجلی صارفین پر 40 ارب کا بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ نومبر میں 7 ارب 22 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور بجلی کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 44 پیسے رہی۔

مزیدخبریں