2024 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟

Dec 20, 2023 | 20:03:PM

(اویس کیانی) آئندہ سال2024 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے 2024 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آئندہ سال 2024 میں سرکاری اور اختیاری چھٹیوں سے متعلق جاری کردہ حکومتی نوٹیفیکیشن کے مطابق سال 2024میں39 عام تعطیلات اوراختیاری چھٹیاں ہوں گی، جن میں16 عام تعطیلات جبکہ 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 2023 میں ہم سے جدا ہونے والی مشہور شخصیات

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری2024 کو یوم کشمیر، 23 مارچ کو یوم پاکستان، یکم مئی کو یوم مزدور، 10سے 12 اپریل عید الفطر کی3 اور 17 سے 19 جون کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی جبکہ 16اور 17جولائی کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔

 14اگست2024 کو یوم آزادی، 16ستمبرکو عیدمیلاد النبی، 9 نومبرکو یوم اقبال، 25 دسمبر کو یوم قائداعظم اور کرسمس کی عام تعطیل ہو گی جبکہ 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کیلئےیوم کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سال 2024 کیلئےاسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کےحساب سےطے کی گئیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیاجائے گا، سال2024 میں یکم جنوری 11 مارچ اور یکم جولائی کو بنکوں کی چھٹی ہوگی، مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی، غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں3 سےزائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

مزیدخبریں