مریم نواز کا قومی اور صوبائی، شہباز شریف اور نواز شریف کا پرانے حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Dec 20, 2023 | 21:11:PM

(ویب ڈیسک )عام انتخابات 2024کے شیڈول کے اعلان کے بعد اب کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ، ایسے میں لیگی قیادت کی جانب سے الیکشن کیلئے حلقوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ 

نجی ویب سائیٹ کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت نے  اپنے پرانے حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مریم نواز صوبائی نشست کیلئے 2 حلقوں سے میدان میں اتریں گی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے لاہور سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے،ذرائع ن لیگ کے مطابق نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت اپنے پرانے حلقوں سے ہی الیکشن میں حصہ لے گی،نواز شریف لاہور کے این اے 130 اور مانسہرہ سے بھی الیکشن لڑیں گے، شہباز شریف لاہور کے این اے 123، صوبائی اسمبلی کی نشست جبکہ مریم نواز این اے 119 اور اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ کیلئے انتخابات لڑیں گی۔

 ذرائع کے مطابق مریم نواز دو صوبائی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گی جبکہ حمزہ شہباز این اے 118 سےالیکشن میں حصہ لیں گے،لاہور کے این اے 119سے علیم خان نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں،واضح رہے کہ عام انتخابات کیلئے8 فروری کا اعلان کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :میانوالی سے اہم پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

مزیدخبریں