وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک دن بعد پھر سے زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی ) وفاقی دارالحکومت اسلام آبا دمیں ایک دن بعد پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ،سرائے عالمگیراور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ،زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیر زمین زلزلے کی گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز نارتھ ویسٹ اسکردو سے 170 کلو میٹر مسافت پر گلگت بلتستان ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی اسلام آباد میں دو بار زلزلہ آیا تھا جس کی شدت آج سے ڈبل تھی ۔
یہ بھی پڑھیں : سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی بڑی پریشانی حل