انتخابات کی آمد آمد،ڈی سی وزیر آباد کو ہٹا دیا گیا 

Dec 20, 2023 | 22:59:PM

(نیرعالم) ڈپٹی کمشنر وزیر آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا  اور ان کی جگہ پر  ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو  اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  ڈپٹی کمشنر  وزیرآباد عمر فاروق ن لیگ کے سابق ایم پی اے امان اللہ وڑائچ کے صاحبزادے ہیں اس لیے ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا  اور  جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے انہیں او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی بڑی پریشانی حل

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو وزیر آباد کا اضافی چارج دے دیا گیا، پنجاب حکومت کی جانب سے  باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

 واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر وزیرآباد بطور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ  ڈپٹی کمشنر  وزیرآباد کو والد کی سیاسی وابستگی کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا۔

مزیدخبریں