(24نیوز)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ، جیت کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔
پاکستان اکیسویں صدی میں جنوبی افریقہ میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی، پاکستان نے 2013، 2021 اور 2024 میں جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتیں۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ میں مجموعی طور پر سات دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلی ہیں۔ مجموعی طور پر پاکستان جنوبی افریقہ میں تین یا زیادہ مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی دوسری ٹیم ہے۔
آسٹریلیا نے بھی جنوبی افریقہ میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتی ہیں، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ میں 10 سیریز کھیلیں جس میں سے وہ 1997، 2002 اور 2011 میں کامیاب رہا۔