(محمد حسن)حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں میاں بیوی زخمی ہوگئے۔
حیدرآباد کے علاقے الشفیع کالونی کے ایک گھرمیں دھماکے کے سبب کمرے کی دیوار گر گئی اور شیشے ٹوٹ گئے،حادثے میں میاں بیوی 27 سالہ وقاص اور 26 سالہ انیقہ زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے جنوبی افریقہ میں اہم ریکارڈ اپنےنام کرلیا
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے،سلنڈر گیس کے والو سے لیکیج کے سبب دھماکے سے پھٹ گیا،زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔