مدارس رجسٹریشن بل، وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمرا ملاقات جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے وفد میں شامل سینیٹر کامران مرتضیٰ اور مولانا عبد الغفورحیدری بھی ملاقات میں شریک ہیں جبکہ حکومتی وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر قانوی اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں،مولانا فضل الرحمان مدارس رجسٹریشن بل پر علما کے ساتھ ہونے والی مشاورت سے آگاہ کریں گے۔
اس سے قبل گزشتہ روز مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا اور انہیں ملاقات کی دعوت دی تھی۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کو جمعے کو دوپہر 3 بجے ملاقات کیلئے مدعو کیا تھا۔
وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کیا اور ملاقات سے متعلق مشاورت کی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے نئی تجاویز دی گئیں تو مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیمات مدارس سے مشاورت کیلئے رجوع کریں گے۔
مدارس بل صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے واپس بھجوانے کے بعد مولانا فضل الرحمان متحرک ہوئے، اتحاد تنظیمات مدارس کا اجلاس بلا کر معاملہ پر کیا، بل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی۔
قومی اسمبلی فلور پر مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ مدارس بل اب ایکٹ بن چکا ہے اب ہم کوئی ترمیم قبول نہیں کریں گے، یہ بات نہ مانی گئی تو پھر ایوان کی بجائے میدان میں فیصلہ ہوگا۔