گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں میں نصف فیصد کمی

Dec 20, 2024 | 10:40:AM
گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں میں نصف فیصد کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرضوں میں نصف فیصد کمی ہوگئی۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں شہریوں نے آٹو فنانسنگ کی مد میں 234 ارب 64 کروڑ روپے قرضہ لیا، اکتوبر میں یہ مالیت 235 ارب 88 کروڑ روپے تھی۔

 سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیاد پر آٹو فنانسنگ میں آٹھ اعشاریہ سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، نومبر 2023 میں 257 ارب روپے قرضہ لیا گیا تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلند شرح سود، گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے، گاڑیوں اور پرزہ جات کی درآمد پر بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے شہریوں نے آٹو فنانسنگ کے تحت گاڑیوں کی خریداری کم کی ہے۔