ساتھی اداکارہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی اداکار گرفتار
پرساد بہرا نے چند مہینوں کے دوران مسلسل جنسی طورپر ہراساں کیا،اداکارہ کاالزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست تیلنگانہ کی پولیس نے حیدرآباد دکن میں یوٹیوبر اور اداکار پرساد بہرا کوساتھی اداکارہ کوحراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرساد بہرا پر ان کی ساتھی اداکارہ نے کئی ماہ سے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پرساد بہرا نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا،شوٹنگ کے دوران ان کا رویہ نازیبا تھا اور انہوں نے نامناسب انداز میں اداکارہ کو چھوا۔
یہ بھی پڑھیں:ارباز خان والدین کے ہمراہ سابقہ اہلیہ ملائیکہ کے ریسٹورنٹ پہنچ گئے
اداکارہ نے یہ بھی الزام لگایاہے کہ جب انہیں ایک اور موقع پر ہراساں کیا گیا تو انہوں نے پرساد کو روکنے کی کوشش کی، مگر اس نے بدتمیزی جاری رکھی،حال ہی میں 11 دسمبر کو شوٹنگ سے گھر واپس جاتے ہوئے پرساد نے ان پر حملہ کیا، جس کے باعث انہیں کیس درج کروانا پڑا۔
اداکارہ کی شکایت پر پولیس نے پرساد کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ متاثرہ اداکارہ پرساد بہرا کے یوٹیوب چینل کے لیے بننے والی ویب سیریز میں ساتھ کام کر رہی تھیں۔