گھربیٹھے 6زبانوں پرعبور،لوئر دیر کی فرفرانگلش بولتی بچی کی دھوم

کبھی سکول نہیں گئی ،اردو، انگلش ، پنجابی ،سرائیکی، پشتو اور چترالی زبانیں بول سکتی ہوں

Dec 20, 2024 | 12:56:PM
گھربیٹھے 6زبانوں پرعبور،لوئر دیر کی فرفرانگلش بولتی بچی کی دھوم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے شمالی علاقے لوئر دیر سے تعلق رکھنے والی فر فر انگریزی بولنے والی بچی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

لوئر دیرسے تعلق رکھنے والی شمائلہ کبھی اسکول نہیں گئی مگر انگریزی سمیت 6 زبانوں میں مہارت رکھتی ہے۔

شمائلہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کہا کہ میں نے انگریزی سمیت 6 زبانیں اسکول میں نہیں بلکہ گھر بیٹھ کر سیکھیں،میں اردو، انگلش ، پنجابی ،سرائیکی، پشتو اور چترالی زبانیں بول سکتی ہوں، میری والدہ کا تعلق چترال اور والد کا  پشاور سے ہے۔

 سوشل میڈیا صارفین نے شمائلہ کی اچھی انگلش کو سراہاہے، ایک صارف نے لکھا کہ اتنی اچھی انگلش تو انگلش میڈیم سکول میں پڑھنے والے بھی نہیں بول پاتے، کچھ کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق صرف سکول اور اچھی تعلیم سے نہیں بلکہ محنت ، لگن اور اعتماد سے ہوتا ہے۔